معروف صحافی،چیف ایڈیٹر روزنامہ روشنک میرپور چودھری خالد محمود انجم کی نجی دورے پر برطانیہ آمد

0 142

ڈیوز بری: میرپور سے معروف صحافی ، چیف ایڈیٹر روزنامہ روشنک میرپور چودھری خالد محمود انجم آٹھ ہفتے کے نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

مانچسٹر ائیرپورٹ پر ان کا استقبال دوست احباب اور فیملی ممبران نے گرم جوشی سے کیا وہ دس روز قرنطینہ کرینگے جس کے بعد وہ برطانیہ کے مختلف شہروں کا دورہ کرینگے اور اپنے حلقہ احباب سے ملاقاتیں کرینگے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف شہروں میں صحافتی کمیونٹی اور کشمیر سے متعلقہ ڈائسپورہ سے ملاقاتیں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں حالیہ کرونا وباء کی وجہ سے انہوں نے اپنا دورہ مختصر رکھا ہے۔

برطانیہ کی صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے چودھری خالد محمود انجم کے برطانیہ کے دورے کا خیرمقدم کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.