لندن : ادارہ منہاج القرآن ڈنمارک کی مجلس شوریٰ کے صدر چوہدری اکرم جوڑہ جوکہ کھاریاں جوڑہ کالج و سکول کے چیئرمین بھی ہیں انکے اعزاز میں اسلام آباد میں چوہدری افتخار احمد نے اپنی رہائش گاہ پر ایک دعوت کا اہتمام کیا جس میں خصوصی طور پر میجر جنرل چوہدری دلاور خان نے شرکت کی جبکہ فرانس سے کارباری شخصیت سجاد احمد بٹ چوہدری مشتاق احمد نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر میجر جنرل دلاور خان نے بیرون ملک اور پاکستان میں چوہدری اکرم جوڑہ کی رفاعی اور تعلیمی سرگرمیوں کی داد و تحسین کی اور انکے کام کو سراہا چوہدری اکرم جوڑہ نے میجر جنرل دلاور خان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی مسلح افواج افواج کی ملک میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور میجر جنرل دلاور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے میزبان چوہدری افتخار احمد اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔