کورونا وائرس کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ کے نقصانات میں مزید329ملین پونڈ کا اضافہ

0 102

لندن: ایوی ایشن انڈسٹری پر کورونا وائرس کوویڈ 19 کے گہرے اثرات کی وجہ سے ہیتھرو ائرپورٹ کے نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانیہ کے سب سے بڑے ہیتھرو ائرپورٹ کو سال رواں کے ابتدائی تین ماہ کے دوران مزید 329 ملین پونڈ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

اس طرح سے کرونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک اور لاک ڈائون پابندیوں کی وجہ سے ہیتھرو ائر پورٹ کا مجموعی نقصان 2.4 بلین پونڈ تک پہنچ گیا ہے۔ سہ ماہی کے دوران صرف 1.7 ملین مسافروں نے ہیتھرو ائرپورٹ کے ذریعے سفر کیا، یہ تعداد 2019 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 91 فیصد کم ہے۔

ہیتھرو ائرپورٹ کے باس جان ہالینڈ کے نے کہا کہ ان اعداد و شمار سے انکشاف ہوتا ہے کہ کورونا وائرس پینڈامک نے ہیتھرو ائرپورٹ کو کتنا متاثر کیا ہے۔ کارگو والیوم میں بھی خاصی کمی ہوئی ہے جو 2019 کی سطح سے 23 فیصد کم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورت حال سے یہ نشان دہی ہوتی ہے کہ پروازوں کی کمی کی وجہ سے باقی دنیا کے ساتھ برطانیہ کی تجارت کس طرح متاثر ہوئی ہے۔

مسٹر ہالینڈ نے کہا کہ یہ خراب صورت حال تھی لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب لاک ڈائون پابندیوں میں نرمی کا آغاز ہو گیا ہے اور معشیتیں دوبارہ کھلنا شروع ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورت حال سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کورونا وائرس پینڈامک کس طرح ایوی ایشن انڈسٹری سیکٹر اور برطانوی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.