چڑھوئی:راجہ ریاست حلقے کی عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے۔ پچیس سال سے پارٹی سے وابسطہ ہے اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہے پارٹی کو ٹکٹ کا فیصلہ کرنے سے پہلے زمینی حقائق کا جائزہ لینا چاہیے۔ چڑہوئی کے عوام جانتے ہیں چوہدری یسین کو اس کی زبان میں جواب اگر دینا ہے تو پارٹی کو راجہ ریاست پر اعتماد کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار راجہ ظفر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انکا کہنا تھا برطانیہ میں مقیم مسلم لیگ ن سے وابسطہ حلقہ چڑہوئی کے رہنے والے راجہ ریاست کو ٹکٹ ملنے کے لیے بہت پر امید ہیں۔ ان کا کہنا تھا پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے راجہ ریاست نے ہر بار قربانی دی مگر اسکا نقصان یہ ہوا کہ ہمارا حریف ہر بار الیکشن میں دھاندلی کر کے جیت جاتا رہا۔ زاہد محمود نے کہا کہ راجہ ریاست ایک بہادر اور نڈر لیڈر ہے جو حلقے میں جاری بدمعاشی اور برادری عزم کی سیاست کو دفن کر دے گا۔ انکا کہنا تھا مسلم لیگ ن کی قیادت اگر واقعی ہی حلقہ چار کے بارے میں سنجیدہ ہے تو انھیں ٹکٹ راجہ ریاست کو ہی دینا ہو گا۔
راجہ مظہر اور راجہ وقار نے بھی پارٹی قیادت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کا ٹکٹ چڑہوئی سے راجہ ریاست کو دیا جائے ورنہ اس چڑہوئی کے عوام ہر بار اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے کو اس بار نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حلقہ چارچڑہوئی سے اگر چوہدری یسین کو مات دینی ہے تو راجہ ریاست کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دینا ہو گا۔ انھوں نے کہا برطانیہ میں مقیم ہم تمام لوگ اس بار الیکشن میں نہ صرف خود جائیں گے بلکہ ووٹ کو عزت دو کا پہرہ بھی دیں ۔
ہر بار کی طرح اس بار ہم عوام کے مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دیں گے ۔ انھوں نے راجہ فاروق حیدر خان اور پاکستان میں موجود پارٹی کی قیادت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن چڑہوئی سے ٹکٹ راجہ ریاست کو دے جو اصل حقدار ہے ۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپ ٹکٹ راجہ ریاست کو دیں اور ہم سیٹ جیت کر آپ کی جھولی میں ڈالیں گے ۔