لوٹن ٹاؤن ہال کے باہر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

0 144

لوٹن: لوٹن ٹاؤن ہال کے باہر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نوجوان افراد پر مشتمل تھی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ لیبر ممبران پارلیمنٹ سارہ اووین اور ریچل ہوپکنز اور سٹاپ دی وار کے رہنما مارک ڈی سمتھ نے اپنے خطاب میں فلسطینی عوام پراسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور فلسطین کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

برطانیہ میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ممتاز قانون دان عتیق ملک ایڈووکیٹ نے اپنے پرجوش خطاب میں فلسطینی عوام کو انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا۔ ممتاز علماء کرام لوٹن سنٹرل ماسک کے خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد،یوکے اسلامک مشن کے رہنما اور مدینہ مسجد لوٹن کے امام مولانا محمد اقبال اعوان،الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر مسجد کے پروفیسر مسعود اختر ہزاروی اور دیگر نے اپنے خطاب میں فلسطینی عوام پر ظلم کی مذمت کی اور اہل فلسطین کے ساتھ بھرپور سالیڈیریٹی کا اظہار کیا۔

ممتاز عالم دین جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے مہتمم علامہ قاضی عبد العزیز چشتی نے فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کرائی اور لوٹن کونسل سے ٹاون ہال پر فلسطین کا جھنڈا لہرانے کا مطالبہ کیا۔ صاحبزادہ قاضی ضیاء المصطفی نے بھی خطاب کیا پروگرام کی نظامت ریحانہ فیصل نے کی۔ دریں اثناء مظاہرہ میں شریک چیئرمین بلڈنگ برجز راجہ اکبر داد خان کے مطابق لوٹن کونسل ہال کے باہر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کیے گئے پروگرام میں ایک ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.