لندن :لندن میں فلسطین پر اسرائیلی بمباری کیخلاف احتجاج کے دوران خاتون پولیس افسر نے بھی ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کا نعرہ لگا کر فلسطین کے حمایتیوں کے دل جیت لیے۔
خاتون پولیس افسر کی نعرے لگاتے اور احتجاج کرنے والے کو گلے لگا کر حوصلہ دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دوسری جانب برطانوی پولیس نے خاتون پولیس افسر کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی کوئی بھی افسر کسی بھی قسم کے احتجاج میں شرکت نہیں کرسکتا اور اس کا غیر جانبدار رہنا ضروری ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غیر جانبدار رہنا عوام کو اعتماد میں لینے کیلئے ضروری ہے۔