ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی پوتی شہزادی بیٹریس کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

0 232

لندن:ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی پوتی شہزادی بیٹریس کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔

شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی بیٹریس اور بزنس ٹائیکون ماپیلی موزی کے ہاں رواں برس موسم خزاں میں نئے مہمان کا اضافہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 32سالہ شہزادی بیٹریس ملکہ برطانیہ کے چھوٹے بیٹے اینڈریو اور ان کی سابق اہلیہ سارہ فرگوسن کی بڑی بیٹی ہیں، شہزادی بیٹریس تخت کے وارثوں کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہیں۔

گزشتہ برس جولائی میں شہزادی بیٹریس پراپرٹی ٹائیکون ایڈوارڈو ماپیلی موزی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

شادی رویال لاجز ونڈسر کے دا رویال چینل آف آل سینٹس میں ایک مختصر تقریب کے دوران انجام پائی تھی۔

شہزادی کسی قسم کی شاہی ذمہ داری نبھانے کے بجائے ایک کمپیوٹر کمپنی میں ملازمت کرتی رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.