کوویڈسے متاثر ہونے کے نتیجے میں حمل کے دوران قبل از وقت پیدائش یا تاخیر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں

0 98

لندن:کوویڈسے متاثر ہونے کے نتیجے میں حمل کے دوران قبل از وقت پیدائش یا تاخیرکے خطرات بہت بڑھ جاتے ہیں۔ برطانیہ کی ایک بڑی سٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ پیدائش کے وقت کورونا وائرس سے متاثرہ خواتین میں پیدائش میں تاخیر اور قبل از وقت پیدائش کے امکانات بہت بڑھ سکتے ہیں۔ حالانکہ مجموعی طور پرخدشات کم ہی رہتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ زیادہ تر حاملہ خواتین متاثر نہیں ہوتیں، تاہم سٹڈی نتائج اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ حاملہ خواتین کو اہل بنتے ہی ویکسین کی ترغیب دینی چاہئے۔ اکثریت کو عمر کے گروپ میں شامل ہو جانے پر ویکسین کی پیش کش کی جاتی ہے۔

یہ تحقیق امریکی جرنل آف آ بسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی میں شائع ہوئی ہے۔ نیشنل میٹرنٹی اینڈ پیری ننٹل آڈٹ کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیق میں 340000 سے زائد خواتین کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا تھا جنہوں نے مئی 2020 کے آخر اور جنوری 2021 کے دوران انگلینڈ میں بچوں کو جنم دیا۔

تمام خواتین کا پیدائش کے لئے ہسپتال میں داخلے کے وقت وائرس ٹیسٹ کیا گیا، خواہ ان میں علامات موجود ہوں یا نہ ہوں۔ تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماں کی عمر، نسل، معاشرتی معاشی پس منظر اور عام صحت کی صورتحال جیسے عوامل کو مدنظر رکھا جائے تو پیدائش میں تاخیر اور قبل از وقت بچہ جنم دینے کے ساتھ ساتھ آپریشن کے ذریعے پیدائش ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

قبل از وقت پیدا ہونے والے ایسے نومولود کو انتہائی نگہداشت کی خصوصی سہولتوں کی ضرورت ہوتی ہے جن کی مائیں بچہ کو جنم دیتے وقت کورونا وائرس سے متاثر تھیں۔ اس مقالے کی شریک مصنفہ پروفیسر عاصمہ خلیل نے کہا کہ خواتین اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.