لندن:برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔ لندن سے برطانوی محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 3180 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز 72.9 فیصد اور دوسری ڈوز 44.8 فیصد آبادی کو لگادی گئی ہے۔
دوسری جانب شمالی آئرلینڈ کی 40 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل کرلی گئی۔
وزیرصحت رابن سوان کا کہنا ہے کہ ملک میں 18 سے 24 سال عمر کے افراد کو جلد ویکسین دی جائے گی۔
شمالی آئرلینڈ کے میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔