جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے سینئر راہنما پروفیسر عبدالحسن عاصم آہوں اور سسکیوں کیساتھ شیفیلڈ میں سپرد خاک

0 254

شیفیلڈ: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے سینئر راہنما، معروف علمی و ادبی شخصیت اور شیفلڈ کالج باغ کے بانی و سرپرست پروفیسر عبدالحسن عاصم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے کنوینر یوسف چودھری، صابر گل، اعجاز ملک، سردار نسیم اقبال ایڈوکیٹ، لیاقت لون، سردار گلفراز۔علی اصغر، جمیل اشرف، محمد علی۔رحمت حسین، گلفراز خان، جاوید کے علاوہ مختلف سیاسی، سماجی اور شعبہ تدریس سے منسلک کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مرحوم پروفیسر عاصم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر سرگرم بنیادی راہنماؤں اور امان اللہ خان کے معتمد ساتھیوں میں شامل رہے۔8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کے بعد باغ کے مقام پر شیفیلڈ کالج کا قیام کیا جو آزاد کشمیر کا واحد کالج ہے جو کیمبرج سے منسلک ہے اور تمام تر توانائیاں اس کی تعمیر و تدریس پر مرکوز رکھی۔ جس میں سینکڑوں طلبہ وطلبات مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

انھوں نے زندگی بھر علم و شعور کی شمع جلائے رکھی اور تاریخ کشمیر پر مکمل دسترست تھی ان کی وفات پوری کشمیری قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

اللہ پاک پروفیسر صاحب کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.