اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیا سفری ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق سفری ہدایات نامہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔
ترجمان سی اے اے سعد بن ایوب کے مطابق سفارت کاروں اور اہل خانہ کےلیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سفارتکاروں اور اہل خانہ کے لئے پاکستان آمد پر لازمی ریپڈ اینٹی جنٹ ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
سی اے اے ترجمان کے مطابق پاکستان آمد سے 72 گھنٹے قبل کی منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گھر میں قرنطینہ رہنے کے دوران دوسرے اور آٹھویں روز پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا۔
سی اے اے حکام کے مطابق سفارتکاروں اور اہل خانہ ریپڈ اینٹی جنٹ ٹیسٹ منفی ہونے پر قرنطینہ سےمستثنیٰ ہوں گے۔