لندن: برطانیہ میں سائنسدانوں نے کینسر کے موذی مرض کے علاج کیلئے ایک ایسا شوگر بم تیار کیا ہے جو صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کے خلیوں کو چند سیکنڈ میں تباہ کردے گا۔
ا س طریقہ کار کے تحت مریضوں کو نقصان دہ کیموتھراپی کرانے کی ضرروت بھی نہیں پڑ ے گی۔ فیچر کمیونی کیشن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کینسر کے ٹیومر کو تیزی کے ساتھ پھیلنے کیلئے غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ سوئٹ بم لائٹ کی صورت میں ٹیومر پرپھینکا جائے گا جس سے کینسر کے سیلز دھماکے خیز صورت میں تباہ ہوں گے۔
اس طریقہ کار کو SCNBD بھی کہا جاتا ہے۔یہ طریقہ کار اس لئے بھی کام کرے گا کہ کینسر کے خلیات تیزی سے بیدار ہوتے ہیں اور انہیں صحت مند خلیوں کی نسبت غذا کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جبکہ صحت مند خلیہ دوا سے متاثر نہیں ہوں گے۔ سائنسدانوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا ہے کہ اس نئےطریقہ کار سے کینسر سے شفایاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ ہوگا اور انہیں کیموتھراپی کے عمل سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔ فی الحال اس طریقہ کار کو دماغ کے عام کینسر کے علاج کیلئے استعمال کیا جائے گا۔