جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ناٹنگھم برانچ کا قیام،راجہ علی اصغر صدر،راجہ مہربان سیکرٹری اور محمد علی آرگنائزر منتخب
ناٹنگھم:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ناٹنگھم برانچ کا قیام،راجہ علی اصغر صدر،راجہ مہربان سیکرٹری اور محمد علی آرگنائزر منتخب ہو گئے، ناٹنگھم برانچ کے نو منتخب صدر راجہ علی اصغر، سیکرٹری راجہ مہربان اور آرگنائزر محمد علی نے نو منتخب عہدیداران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم کشمیر کی کسی بھی سازش کا ہر محاز پر مقابلہ کریں گے۔ لاکھوں لوگوں کی قربانیاں تقسیم کیلئےنہیں بلکہ مسئلے کے پرامن، مستقل اور دیرپا حل کیلئے دی گئی تھیں۔ جے کے ایل ایف کے اکابرین نے 44 سال قبل پارٹی کی بنیاد رکھ کر ایک دوٹوک موقف اپنایا تھاکہ کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے اور مسئلہ کشمیر کا کوئی ایسا حل نا قابل قبول ہو گا جس میں کشمیریوں کی رائے اور منشا شام نہ ہو۔یسین ملک اسی حل کیلئے تہاڑ جیل میں قربانی کی داستان رقم کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تنظیم کو برطانیہ بھر میں منظم کریں گے اور اس کا آغاز ہم نے ناٹنگھم سے کر دیا ہے۔ برطانیہ میں ایک ملین سے زائد کشمیر ی رہتے ہیں جن کا تحریک میں اہم کردا ہے اور برطانیہ جیسے اہم سلامتی کونسل کے مستقل ممبر پر اثر انداز ہو سکتے ہیں جن کا مسئلہ کشمیر چھوڑا ہوا مسئلہ ہے۔
ناٹنگھم برانچ کیلئے بالترتیب راجہ علی اصغر صدر، سید ناصر بخاری نائب صدر، راجہ مہربان سیکرٹری۔ابرار یونس کوثر جوائنٹ سیکرٹری ۔سردار حفیظ پبلسٹی سیکریٹری ۔ جمیل اشرف فنانس سیکرٹری۔ محمد علی آرگنائزر اور مجلس عاملہ کیلئے جاوید عزت۔محمد رفیق خان۔ محمد سرور۔حاجی صابر۔سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ۔ عمر فاروق۔ندیم چوہدری شائد اسی، چوہدری طائر محمود ایڈوکیٹ، سردار طارق حسین اور راجہ حفیظ کو منتخب کیا۔
نو منتخب عہدیداران ناٹنگھم برانچ کو برطانیہ کے زونل کنوینر چوہدری یوسف، سیکرٹری تنویر ملک،سیکرٹری اطلاعات سردار گلفراز خان ،سیکرٹری فنانس صنوورحسین کے علاوہ ممبران مرکزی عبوری کمیٹی پرفیسر ظفر خان، صابر گل، لیاقت لون، ملک لطیف، مشتاق ملک،طارق شریف نے بھی مبارکباد باد دی اور نو منتخب برانچ سے تحریک، تنظیم اور نظریے کیلئے بہتر مفاد میں کام کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔