تیونس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں،23 افراد ہلاک

0 89

تیونس :تیونس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق کشتیوں پر افریقی ممالک کے 112 سے زائد افراد سوار تھے۔

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی سے کشتیاں تیونس کے ساحل کے قریب الٹ گئیں۔

ہلال احمر کے مطابق تیونس کی نیوی کی امدادی ٹیموں نے 109 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچالیا۔

ہلال احمر کے مطابق مزید کی تلاش جاری ہے۔ چند ہفتوں میں بحیرہ روم میں کشتیاں ڈوبنے سے 120 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.