پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا، دفترخارجہ

0 90

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ماضی کے ائیر اور گراؤنڈ لائن آف کمیونیکیشن کے معاہدے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ 2001 کے تعاون کے فریم ورک کے تحت کام کررہے ہیں، کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا واحد حل سیاسی ہے، نا کہ فوجی، چاہتے ہیں کہ افغانستان میں انخلا کے بعد سکیورٹی کا خلا نا ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.