عمر گل اور امام الحق نے بلوچستان کو کامیابی دلوادی، سینٹرل پنجاب کو شکست

0 60

ملتان: نیشنل ٹی 20 کپ کے 12ویں میچ میں امام الحق کی جارحانہ اننگز اور عمر گل کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 7 وکٹیں گنوا کر 165 رنز بناسکی، عمر گل کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سینٹرل پنجاب کے عبداللہ شفیق کی 54 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی، کامران اکمل 25 رنز بنا کر عمر گل کا نشانہ بنے، عابد علی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.