جنید خان نے وہ گُر بتا دیا جس سے پرفارمنس اچھی ہوسکتی ہے

0 49

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے پرفارمنس بہتر کرنے کا گر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کھیل کے دوران میچ کو انجوائے کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹیم میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر جنید خان کا کہنا تھا کہ میچ کو انجوائے کرنے سے پریشر نہیں آتا اور آپ اچھا پرفارم کر پاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر میچ میں اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے اور اسے انجوائے کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اچھی پرمارمنس کے بعد میچ بھی جیت جائیں تو خوشی دوبالا ہوجاتی ہے، مہلک کرونا وائرس کی وجہ سے میچ پریکٹس نہیں مل سکی مگر پہلے میچ کے بعد بولنگ بہتر ہوئی۔

جنید خان نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرے گا وہ مستقبل میں بھی کھیلتا ہوا نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ ملک میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز جاری ہیں۔ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے محمد حفیظ اور فخرزمان کے درمیان 100 رنز کی عمدہ شراکت کی بدولت سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.