مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اعلیٰ درجے کا نیوکلیئر ری ایکٹر لگائیں گے

0 95

نیویارک:پاور کمپنی چلانے والے دولت مند ترین دوستوں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور وارن بفیٹ نے امریکی ریاست وائیومنگ کا انتخاب کیا ہے تاکہ بل گیٹ کے پہلے نیٹریم نیوکلیئر ری ایکٹر پروجیکٹ کا آغاز اس جگہ پر کیا جاسکے جہاں اس سے قبل کوئلے سے چلنے والا پلانٹ لگا ہوا تھا جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔

ٹیرا پاور جسے بل گیٹ نے پندرہ برس قبل قائم کیا تھا جبکہ پیسفک پاور کمپنی جو کہ وارن بفیٹ کے برکشائر ہیتھوے کی ملکیت ہے۔ دونوں نے اس موقع پہ کہا کہ نیٹریم ری ایکٹر کی مجوزہ سائٹ پر اس کے ڈیمانسٹریشن پلانٹ کا اعلان اس سال کے آخر تک کردیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عام ری ایکٹرز کے مقابلے میں اعلیٰ درجے کے چھوٹے ری ایکٹرز کو چلانے کے لیے مختلف قسم کے ایندھن کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ہوا اور شمسی توانائی کی طرح اعلیٰ درجے کے چھوٹے ری ایکٹرز کا شمار بھی ایسی ٹیکنالوجی میں ہوتا ہے جس کے استعمال میں کاربن کے اخراج کی ضرورت نہیں پڑتی۔

واضح رہے کہ امریکہ کی زیادہ تر ریاستیں ماحولیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والے مواد کے اخراج میں کمی لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.