لندن:برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے سوشل میڈیا سے براستہ سمندر برطانیہ میں داخل ہونیوالوں کی ویڈیو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیز براستہ سمندر برطانیہ میں داخل ہونےوالوں کی ویڈیو ہٹائیں۔
پریتی پٹیل نے کہا کہ ان ویڈیوز میں تارکین وطن کو ’گلیمرائز‘ کر کے پیش کیا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارڈر فورس نے جمعہ کو چار کشتیوں میں آنے والے 83 افراد کو پکڑا جبکہ پچھلے ہفتہ 6 دن میں 600 غیرقانونی تارکین وطن نےبرطانیہ میں داخلےکی کوشش کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں برس 4 ہزار تارکین وطن برطانیہ میں داخل ہوچکے ہیں۔