لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے 22 یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے، ملتان میں ایک روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کا اعلان نیشنل ٹی 20کپ مکمل ہونے کے بعد کریں گے، سیریز کے لیے 22 یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان ممکن ہے۔
مصباح الحق نے بتایا کہ ملتان میں ایک روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے، نیشنل ٹی 20کپ کے دوران سیکنڈ الیون میں کا رکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لڑکوں کو موقع دے سکتے ہیں۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم خبر
چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ٹی 20کپ میں نئے کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں، زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینے پر غور جاری ہے۔
خیال رہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی ون ڈے اور ٹی20ٹیموں کا اعلان19اکتوبر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں مہینے اکتوبر اور نومبر میں زمبابوے کے ساتھ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز اور ٹی 20 میچز ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد 3 ٹی ٹوینٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
زمبابوے اسکواڈ کے 2 کو وِڈ نائنٹین ٹیسٹ کیے جائیں گے، ایک ٹیسٹ ہرارے میں روانگی سے قب