ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سے مل کر امریکی صدر جو بائیڈن کو اپنی والدہ کی یاد آ گئی

0 80

لندن:ملکہ برطانیہ، الزبتھ دوم سے وِنڈسر کیسَل میں ملاقات کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اُنہیں اپنی والدہ کی یاد آگئی۔

میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ نے ملاقات کے دوران جو بائیڈن سے چینی صدر شی جِنگ پِنگ اور روسی صدر ولادِمیر پیوٹن سے متعلق پوچھا۔

وِنڈسر کیسل میں ملکہ برطانیہ کے ساتھ چائے پینے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ’انہیں نہیں لگتا کہ ملکہ برطانیہ نے اُن کی بے عزتی کی ہے بلکہ ملکہ نے تو اُنہیں اُن کی والدہ کی یاد دلا دی ہے۔‘

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’ملکہ برطانیہ اُن سے صرف دو رہنماؤں کے بارے میں جاننا چاہتی تھیں، ایک جن سے میں ملنے والا ہوں روسی صدر پیوٹن اور دوسرے چینی صدر شی جِنگ پِنگ۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.