سوشل میڈیا اسٹار نمرہ علی آبدیدہ ہوگئیں

0 76

کراچی: سوشل میڈیا اسٹار نمرہ علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ذاتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار نمرہ علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، نمرہ علی نے اپنی ذاتی زندگی، مقاصد اور عزائم کے بارے میں بتایا، میزبان ندا یاسر نے جب ان سے والد کے انتقال کے بارے میں پوچھا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

نمرہ علی نے بتایا کہ ان کے والد کے انتقال کو ایک سال ہوگیا، والد کا پہلے پیٹرول پمپ تھا وہ فروخت کردیا تھا اس کے بعد انہوں نے کافی عرصے ڈرائیونگ کی، والد والدہ سے بہت محبت کرتے تھے، والدہ بیمار ہوئیں تو وہ کہنے لگے کہ تمہاری امی کو موت نہ آئے مجھے آجائے۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.415.1_en.html#goog_7334726070%VolumeAdhttps://www.youtube.com/embed/r-vgF-1pVSs

نمرہ نے کہا کہ والدہ کی بیماری کی وجہ سے والد ٹینشن میں رہتے تھے اس کے باعث انہیں دماغ کا سرطان (برین ٹیومر) ہوگیا اور وہ کچھ عرصے بعد انتقال کرگئے۔

ایک سوال کے جواب میں نمرہ نے کہا کہ میری بہن جاب کرتی ہیں، سلائی کرتی ہیں، ٹیوشن بھی پڑھاتی ہیں اس طرح گھر کا گزر بسر ہوجاتا ہے، میں بھی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں۔

شادی کے سوال پر نمرہ کا جواب

شادی کے سوال کے جواب میں نمرہ علی نے کہا کہ چھوٹی عمر میں شادی کرکے کوئی فائدہ نہیں، زندگی انجوائے کرنی چاہئے، ایک رشتہ آیا تھا والدہ نے انکار کردیا کیونکہ ہمارے خاندان میں جلدی شادی کا کوئی رواج نہیں ہے۔

نمرہ علی کا کہنا تھا کہ میں ٹرین میں سفر کررہی تھی اس دوران ایک شخص نے کال کی ان کا تعلق جرمنی سے تھا، وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے میں نے والدہ سے بات کروائی تو انہوں نے انکار کردیا، میری والدہ مجھے دوسرے شہر میں نہ بھیجیں جرمنی تو بہت دور کی بات ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں آپ اتنا زیادہ بولتی ہو آپ سے شادی کون کرے گا، میں کہتی ہوں جس نے شادی کرنی ہوگی وہ کرے گا اور جس نے نہیں کرنی ہوگی وہ نہیں کرے گا اور جس نے کم بولنے والی لڑکی سے شادی کرنی ہوگی وہ مجھ سے شادی کیوں کرے گا۔

نمرہ علی نے پروگرام کے سیگمنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر بھی دکھائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.