لندن :لندن کے جنوبی علاقے کے ریلوے اسٹیشن کے قریب عمارت میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس آفیسر نے بہادری دکھاتےہوئے دو چھوٹے بچوں کو آگ سے بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
واقعے میں 6 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جب کہ ایک شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں تاہم میٹ پولیس کاکہنا ہے ابتدائی مرحلے پر واقعے کو دہشتگردی نہیں کہا جاسکتا۔