لندن:جاوید رشید کی پہلی برسی کے موقع پر جے کے ایل ایف لندن برانچ کی حلف برداری کی تقریب۔ محمود فیض صدر اور افتخار شریف جنرل سیکریٹری منتخب، برطانیہ کے کنوینر یوسف چوھدری نے برانچ عہدیداران سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لندن برانچ کے زیر اہتمام تنظیم کے سینئر راہنما مرحوم جاوید رشید کی پہلی برسی ایلفورڈ لندن میں منعقد ہوئی۔ جسمیں جاوید رشید مرحوم کے تنظیمی ساتھیوں، دوست احباب اور فیملی نے بھرپور شرکت کی۔ سابق کونسلر اور جے کے ایل ایف کے برطانیہ زون کے سابق صدر محمود حسین نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ جبکہ تقریب کا تلاوت کلام سے آغاز علامہ طارق شاہ نے کیا۔اور نعت احتشام پرویز نے پیش کی۔

مقررین نے کہا کہ جاوید رشید نے 2005 کے زلزلے کے بعد اپنی زیادہ صلاحیتیں دکھی انسانیت کی خدمت کیلے وقف کر دی تھیں وہیں انھوں نے تنظیم تحریک اور نظریئے کیلے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ اور جماعت کے ساتھ لحد تک اپنی چالیس سالہ تحریکی رفاقت نبھائی ۔ تنظیم جاوید رشید جیسے بے لوث سیاسی کارکن کے بچھڑنے کو تحریکی نقصان سمجھتی ہے۔ جاوید رشید کو بہترین خراج ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلے ان کے راستے پر جدوجہد جاری رکھنا ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا۔ آج تقسیم کشمیر کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ تقسیم کی کوئی شکل جموں کشمیر کے عوام کو کسی صورت میں قبول نہیں ۔ ہر وہ شخص اور ملک ہمارا دشمن ہو گا جو ریاست کو تقسیم کی راہ ہموار کرے گا۔ خواہ وہ اندرون ریاست ہو یا بیرون ریاست۔ تقریب سے جے کے ایل ایف برطانیہ کے کنوینئر یوسف چوھدری، لبریشن فرنٹ برطانیہ کے سابق صدر صابر گل، ممبر مرکزی عبوری کمیٹی طارق شریف، سیکرٹری فنانس کنوینگ کمیٹی برطانیہ صنوور حسین. نو منتخب صدر محمود فیض، مرحوم کے چھوٹے بھائی اصغر رشید، لبریشن فرنٹ کے راہنما سردار حفیظ خان، راجہ اسد کیانی۔ رضوان شریف، عمران جاوید، زیشان جاوید اور میمونہ جاوید نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ لبریشن فرنٹ برطانیہ کے سابق صدر ملک لطیف نے ٹیلیفون پر اپنے دیرینہ دوست کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے آخر میں لنڈن برانچ کے عہدیداروں سے لبریشن فرنٹ برطانیہ کے کنوینر یوسف چوھدری نے حلف لیا۔ جسمیں صدر لنڈن برانچ محمود فیض، نائب صدر نذاکت حسین، جنرل سیکرٹری افتخار شریف، فنانس سیکرٹری عمران جاوید، آرگنائزر عمر اسحاق، سیکرٹری اطلاعات ندیم اقبال، جوائنٹ سیکرٹری رضوان شریف جبکہ ایگزیکٹو ممبران ماسٹر سلیم، محمود حسین، شکور چوھدری، فاروق سخی، عثمان شریف، طائر احمد اور معروف فیض نے حلف اٹھایا۔