سہیل یوسف جنجوعہ پر تشدد کر نیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

0 746

لندن : آ ئی جی پولیس آزاد کشمیر سہیل یوسف جنجوعہ پر وحشیانہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کو فوری معطل کرکے کارروائی کا حکم جاری کریں اس وا قعہ پر کشمیری تارکین وطن شدید اضطراب کا شکار ہیں ۔

فاطمہ ٹرسٹ نارتھمپٹن یوکے سمیت شعیب ساگر جنجوعہ، خان فاروق خان سابق کونسلر بلدیہ کوٹلی، صدیق چوہدری، انصر شہزاد راٹھور، محمد اشرف مجددی ایڈووکیٹ ، اعجاز الرحمان ایڈووکیٹ، جنجوعہ عبدالحلیم جنجوعہ سابق کمیونٹی افیسر سرپرست اعلیٰ فاطمہ ٹرسٹ برطانیہ ، محمد خبیب جنجوعہ عبدالجلیل جنجوعہ ، اسرار جنجوعہ برطانیہ ، عمران نزیر جنجوعہ سعودی عرب و دیگر نے ماں جی ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر اور فاطمہ ٹرسٹ سرگرم رکن سہیل یوسف جنجوعہ پر پولیس گردی کی پرزور الفاظ میں مزمت کی اور آ ئی جی پولیس آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ کوٹلی کے عملہ کو فوری معطل کرکے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کاروا ئی کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں ۔

کشمیری تارکین وطن اس بہیمانہ وا قعہ پر شدید اضطراب کا شکار ہیں اور جلد سے جلد آپ سے مطالبہ ہے کہ پولیس کی وردی میں ان کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جائے اگر اہلکاروں کے خلاف کارروا ئی نہ کی گئیتو برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر پرزور احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں وا قعہ اسطرح ہے سہیل جنجوعہ کے ایک عزیز نے تھانے جانے کے لئےلفٹ لی جن کا عزیز زخمی تھا جس کو اتار کر وہ بھی اندر چلے گئےکچھ دیر بعد اندر موجود پولیس اہلکاروں نے ان پر گھونسوں اور مکوں سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

اس وحشیانہ حملے سے ان کی آنکھ اور کان کا پردہ پھٹ گیا وہ چیخ و پکار کرتے رہے کہ مجھے کیوں ماڑ رہے ہو میرا قصور کیا ہے مگر وہ باز نہ آ ئےاور مارنے کے بعد ایک کمرے میں بند کر دیا آدھے گھنٹے بعد ان سے معذرت کرکے یہ کہہ کر چھوڑ دیا گیا کہ آپ کو غلطی فہمی میں مارا گیا ہے آپ ہمارے خلاف کو ئی رپورٹ نہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.