اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی بدمعاشی کے خلاف حرکت میں آئے۔
ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھارت کی پاکستان کے خلاف بدمعاشی کے خلاف بین الاقوامی اداروں کو حرکت میں لائے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے کی منصوبہ بندی اور اس میں استعمال ہونے والے سرمائے کی کڑیاں پاکستان کے خلاف بھارتی پشت پناہی سے ملتی ہیں۔
وزیراعظم نےمزید کہاکہ عسکری اور سول اداروں کے باہمی تعاون سے دہشت گردوں اور ان کے بین الاقوامی رابطے کی نشاندہی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ثبوتوں کا پتا لگانے میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کی مستعدی قابل تعریف ہے ۔
عمران خان نے کہاکہ تمام سول و ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بہترین کوآرڈینیشن بھی قابل تحسین ہے ۔