گریٹر مانچسٹر میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کی شرح 25 فیصد ریکارڈ

0 377

لندن:نئی ریسرچ کے مطابق گریٹر مانچسٹر میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کی شرح 25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جوکہ پورے انگلینڈ میں سب سے زیادہ ہے۔ سٹڈی سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ گزشتہ سال نارتھ ویسٹ انگلینڈ میں اوسط عمر کی شرح بھی پورے انگلینڈ کے مقابلے میں کم رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا نے گریٹر مانچسٹر میں صحت کی سہولتوں میں عدم مساوات کا پردہ چاک کردیا ہے۔ رپورٹ میں تعلیم، روزگار اور ہائوسنگ کیلئے مزید وسائل فراہم کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ 2019 میں گریٹر مانچسٹر ہیلتھ اور سوشل کیئر پارٹنر شپ کےقائم کردہ کمیشن نے تیار کی ہے۔ رپورٹ میں صحت سے متعلق عدم مساوات سے متعلق امور کے عالمی ماہر پروفیسر سر میکائیل مارموٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ مانچسٹر کے عوام کیلئے صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے طریقہ کار کی نشاندہی کریں لیکن کورونا نے اس کے اصل مقصد کو تبدیل کردیا اور اس کے معنی یہ ہیں کہ آج کی رپورٹ میں علاقے میں وائرس سے پھیلنے والی تباہ کاریوں پر توجہ دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.