لوٹن: بسکٹ وارڈ میں پولیس نے ایک منظم جرائم گینگ جس میں 28 سالہ عمر علی، ابو علی 25، یوسف علی 21 اور 22 سالہ انور چوہدری شامل تھے کو جیل بھیج دیا، گینگ سے10,000 ڈالر سے زائد کی نقدی اور بڑی مقدار میں بھنگ ضبط ہوئی تھی تاہم پولیس نے جون 2020 سے جنوری تک کے عرصے میں منشیات کے کاروبار سے وابستہ متعدد پیرافرنیلیا اورموبائل فون ضبط کئے جن میں ایک موبائل فون پر عرصہ چارماہ میں منشیات فروشی کے حوالے سے 50,000سے زیادہ کالز اور پیغامات ریکارڈ تھے۔
گینگ میں شامل چاروں مجرمان کو کلاس بی منشیات فروشی کی سازش کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی تھی۔
اس موقع پر بیڈ فورڈ شائر پولیس کی انٹلیجنس ٹیم کی چیف انسپکٹر لوئیسہ گلن کا کہنا تھا کہ "بیڈ فورڈ شائر میں منشیات نائف اور گن کرائم کا اہم سورس ہے۔ جس کے ذریعے منشیات فروش بچوں اور کمزور لوگوں کا استحصال کر کے معاشرے کو نقصان پہنچا رہیں ہیں۔