لندن :مورسینز سپر مارکیٹ 6ارب 30کروڑ پونڈ کی ٹیک اوور بڈ پر رضامند ہوگئی۔ وہ انوسٹمنٹ گروپس کے کنسورشیم کی بڈ پر رضامند ہو ئی ہے۔ آفر کے تحت جس کی قیادت سوفٹ بینک اونڈ فور ٹریس کررہی ہے، جس کے پارٹنرز کینیڈا پنشن پلان انوسٹمنٹ بورڈ اور کوچ رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹس ہیں، شیئر ہولڈرز 252پنس فی شیئر کے علاوہ 2پنس کا خصوصی منافع حاصل کریں گے۔ تمام کیش آفر شیئر ہولڈر کی منظوری سے مشروط ہے۔ آفر مورسینز شیئر پرائس پر42فیصد پریمیم کی نمائندگی کرتی ہے۔
قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا کہ سپر مارکیٹ نے نیو یارک کی فرم کلیٹن، ڈبلٹر اینڈ رائس کی ٹیک اوور کی تجویز مسترد کردی ہے، فور ٹریس نے نارتھ امریکہ اور یورپ دونوں جگہ گروسری ریٹیل میں سرمایہ کاری کی ہے اور برطانیہ میں میجسٹک وائن میں سرمایہ کاری کی ہے۔ امریکہ میں فور ٹریس نے گروسری انڈسٹری پٹرول فور کورٹ اسٹیشنز اور ریٹیل اور ریسٹورنٹس میں سرمایہ کاری کی ہے۔ موریسنز کے چیئرمین اینڈ ریو ہگنسن نے کہا ہے کہ موریسنز کے ڈائریکٹرز کو یقین ہے کہ آفر شیئر ہولڈرز کے لیے منصفانہ اور قابل سفارش قیمت کی نمائندگی کرتی ہے جو مورسینز کے مستقبل کے امکانات کو تسلیم کرتی ہے۔