لندن : وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کوویڈ لاک ڈاؤن روڈ میپ کے آخری مرحلے میں چہرے کے ماسک کی اب قانونی طور پر ضرورت نہیں ہوگی تاہم بعض ایریاز پر گایڈینس بدستور قائم رہے گی۔ ماسک پہننے کی شرط ختم کرنے کا اطلاق 19 جولائی سے ہوگا اور اسی تاریخ سے سماجی فاصلے کی پابندی کو بھی ختم کردیا جائے گا۔ 19جولائی سے ماسک پہننا ہر شخص کی اپنی مرضی ہوگی۔ گھروں میں صرف چھ افراد کی ملاقات کی پابندی اور گھروں سے کام کرنے کی ہدایت بھی ختم کردی گئیں۔ سیلف آئسولیشن برقرار رہے گی۔
دونوں ڈوزیز لگوانے والے وائر سے متاثر شخص سے رابطے کی آور میں مستثنیٰ ہونگے۔ یہ اعلانات گذشتہ روز 10 ڈاوننگ سٹریٹ پر پریس کانفرنس میں کیے گئے۔ نجی گھروں میں چھ کے رول کو ختم کردیا جائے گا اور گھر سے کام کرنے والی بندش ختم کردی جائے گی کیونکہ روزمرہ کی زندگی کی 16 ماہ کی آن آف بندشوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ 19 جولائی کو منصوبہ بندی کے مطابق آخری اقدام آگے بڑھے گا۔ اس کی کنفرمیشن تازہ ترین اعداد و شمار کے جائزے کے بعد 12 جولائی کو ہوگی۔آنے والے دنوں میں اسکول کے ببلز، سفر اور سیلف آیسولیشن کے بارے میں مزید اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔ چہرے کو ڈھانپنے کی قانونی ضرورت کو ختم کرنے کے بعد بھی وہ خود بھیڑ کی جگہوں پر کرٹسی کے طور پر ماسک پہنتے رہیں گے۔ رضاکارانہ طور پر پہنا جاسکے گا۔کوویڈ کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، لوگوں کو وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے خود فیصلے کرنا ہونگے، گھروں میں صرف چھ افراد کی ملاقات کی پابندی اور گھروں سے کام کرنے کی ہدایات بھی ختم ہو جائیں گی۔
جن لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا ان کا سیلف آیسولیشن آرڈر جاری رہے گا تاہم وزیراعظم نے کہا کہ جلد ہی ان لوگوں کے لئے نئے رولز جاری کیے جائیں گے جو ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرا چکے ہیں۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کے مثبت نتائج کے سبب پابندیاں اٹھانا ممکن ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ 19 جولائی سے پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں لازمی ماسک پہننے کی پابندی ختم تاہم زرضاکارانہ طور پر ماسک پہنا جاسکے گا۔ کوویڈ کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، لوگوں کو وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے خود فیصلے کرنا ہونگے۔ 29 جولائی تک ملک کی تمام بالغ آبادی کو ویکسین کی پہلی ڈوز اور دو تہائی کو دوسری ڈوز بھی لگادی جائے گی۔ ون میٹر کی سماجی دوری اور ریسٹورنٹس و پبز میں کیو آر کوڈ سائن ان کرنے کی شرائط بھی ختم کر دی جائیں گی۔