جموں کشمیر نیشنل انڈیپنڈنس الائنس کے زیراہتمام اجلاس،جموں کشمیر کے آر پار کی لیڈرشپ کی شرکت

0 299

لندن:(تیمور لون/ نواز مجید)جموں کشمیر نیشنل انڈیپنڈنس الائنس کے زیراہتمام ایک انتہائی اہم اجلاس جس میں جموں کشمیر کے آر پار کی لیڈرشپ موجود تھی زیر صدارت محمود کشمیری چیئرمین الائنس منعقد ہوا سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار امجد یوسف نے ادا کیے۔

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شوکت مقبول بٹ نے کہا کہ ہمیں الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے الحاق کی شِک ڈالی گئی تا کہ ہم اس پراسیس میں شامل ہی نہ ہو سکیں جس کے بعد ہم کچھ آ یو کر سکیں ستم ظریفی دیکھئے کہ ہم ان کی اس پلاننگ کے تحت کام کر رہے ہیں یاد رکھئے ہمیں کسی بھی تبدیلی کیلئے اس الیکشن پروسیس سے گزرنا ہو گا تب ہی ہمارے ہاتھ میں کچھ ہوگا ۔ جموں کشمیر کے وجود کو خطرہ لاحق ہے ہمیں ہر حال میں مل جل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے رہنما ارشاد ملک ، کشمیر وائس انٹرنیشنل کے جاوید کاکرو ، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ ذون کے صدر تحسین گیلانی ،لبرشن فرنٹ لوٹن کے رہنما کمان افسر ، لبریشن لیگ کے محمد اخلاق ،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما لیاقت لون , یوسف چودھری ، کشمیر نیشنل پارٹی کے عباس بٹ ،عاصم مرزا یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے صدر عثمان کیانی کشمیر فریڈم موومنٹ کے حاجی یاسین ، محمد نواز کشمیری دانشور بیرسٹر آصف خان ، فاریہ عتیق جے کے پی این پی ، زبیر الحق انصاری کے این پی ، کے نام شامل کر لینا کشمیری دانشور افضل طاہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کی ریاست جموں و کشمیر ایک وحدت ہے اور اس کے وارث موجود ہیں ہم کسی بھی قیمت پر اپنے مادر وطن کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

ریاست جموں کشمیر کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے سیاسی طور پر حل کیا جا سکتا ہے جموں کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کوئی سرحدی تنازع نہیں اور نہ ہی یہ کفر اسلام کا مسئلہ ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ملا کا ایک بااختیار حکومت قائم کی جائے تمام وسائل کو بھی اپنے اختیار میں لے کر عوام کا معیار زندگی بلند کیا جائے اپنی شناخت کو قائم رکھنے کے لیے اتحاد لازمی ہے اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے قابضین نے ہمارے وسائل ہم سے چھین رکھے ہیں اتحاد سے قابض قوتوں کو شکست دی جا سکتی ہے تمام رہنماؤں نے جموں کشمیر نیشنل انڈیپنڈنس الائنس سے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ریاست کی آزادی اور کھوئے ہوئے وقار کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے رہنماؤں نے کہا مطالبات کے ساتھ اقدامات اٹھانے بھی ضروری ہیں ۔

آخر میں چیئرمین الائنس محمود کشمیری نے قراردادیں پیش کی جن کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا سی پیک معاہدہ گلگت بلتستان اور چائنا کے درمیان ہونا چاہیے پوری ریاست جموں و کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ کو بحال کیا جائے بین القوامی کمیونٹی جموں کشمیر کی مکمل آزادی کی کھل کر حمایت کرے پاکستان اور ہندوستان دونوں قابضین نے جموں کشمیر کے حوالے سے جتنے بھی معاہدے کر رکھے ہیں جموں کشمیر کے عوام نہیں مانتے جموں کشمیر کے تمام تاریخی اور قدرتی راستے کھولے جائیں۔

پاکستان اور ہندوستان پابندیاں ختم کریں اور ریاست جموں کشمیر کے لوگوں کو آپس میں ملنے دیں ڈاکٹر غلام عباس کے قتل کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے پاکستان اور ہندوستان فوری طور پر تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کریں تنویر احمد اور سفیر کشمیری پر مقدمات ختم کیے جائیں منظور پروانہ اور حسنین رمل کو رہا کیا جائے ۔

پاکستان ہندوستان اور چائینا جموں کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ختم کریں ریاست جموں و کشمیر کے تمام وسائل پر اختیار جموں کشمیر کے لوگوں کا ہونا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.