لوٹن( شیراز خان )جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سابق برطانیہ میں صدر راجہ عبدالروف خان قضائے الٰہی سے لندن کے ہئیر فیلڈ ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں انہیں ایک ہفتہ قبل شدید ہارٹ اٹیک ہوا تھا اس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے راجہ عبدلروف خان جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی چیئرمین امان الله خان کے قریبی ساتھی تھے وہ ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کی آزادی اور خود مختاری کے لئے متحرک رہے ہیں ان کی عمر تقریباً ساٹھ سال تھی انہوں نے پسماندگان میں بیوہ دو بیٹے اور بیٹیاں چھوڑی ہیں جبکہ ان وفات کے بعد ان کے لاتعداد دوست احباب اور ہر مکتبہ فکر کے افراد شامل ہیں۔
ان کی وفات پر پروفیسر ظفر خان سید تحسین گیلانی، راجہ صوفی عجائب خان، چوہدری لیاقت علی، راجہ کمان افسر، ملک اعجاز یوسف چوہدری ملک مشتاق، خان فاروق، ظفر جونیئر، چوہدری یوسف ,لیاقت لون، چوہدری راسب ،چوہدری سلطان، چوہدری جاوید ایڈووکیٹ ،کونسلر محبوب بھٹی، معصوم انصاری، مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی، مولانا مسعود ہزاروی مولانا اعجاز نقشبندی، مرکزی جامع مسجد کے چیئرمین حاجی قربان حسین،ملک پنوں خان مرکزی جامع مسجد کے صدر شفاعت پوٹھی، پاکستان پریس کلب لوٹن کے صدر اسرار خان کونسلر راجہ وحید اکبر ماسٹر نثار راجہ زاروب خان چوہدری شریف راجہ الیاس ایڈووکیٹ زبیر کیانی ملک اسحاق ,ملک تصدق ملک اسماعیل اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے یاد رہے کہ راجہ عبدالروف خان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ امجد فاروق کے چچا اورسسر تھے راجہ عبدالروف کی نماز جنازہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی پڑھائیں گے لیکن نماز جنازہ کا حتمی اعلان میت ملنے کے بعد کیا جائے گا۔