محمد یاور چوہدری نےیونیورسٹی آف سرے سے گریجویشن کی ڈگری نمایاں پوزیشن میں حاصل کرلی

0 195

لندن:محمد یاور چوہدری نے یونیورسٹی آف سرے سے اکاؤنٹنٹ اینڈ فنانس میں گریجویشن کی ڈگری نمایاں پوزیشن میں حاصل کرلی ہے وہ ایلڈرشاٹ کی معروف سیاسی شخصیت سابق مئیر ایلڈرشاٹ بارو کونسل اور ہمشاشر کاؤنٹی کونسل کے چیئرمین کونسلر محمد سلیم چوہدری کے بھتیجے ہیں اور معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت تنویر چوہدری کے بیٹے ہیں ۔

محمد یاور چوہدری کو اللہ تعالیٰ نے خدا داد قدرتی طور پر انتہائی ذہانت کی نعمت عطا کررکھی ہے وہ نہایت باصلاحیت نوجوان ہیں اس سے قبل انہیں سکس فورم کالج سرے سے اے لیول کے دوران اہم ایوارڈ بھی ملا تھا جس کے بارے میں انگریزی اخبار گارڈین نے ان کا انٹرویو بھی شائع کیا تھا جمعرات کے روز یونیورسٹی آف سرے میں ایک تقریب میں یاور چوہدری نے اپنی ڈگری وصول کی اس موقع پر ان کے والد تنویر چوہدری والدہ اور سابق مئیر کونسلر سلیم چوہدری یونیورسٹی میں موجود تھے ۔

یاور چوہدری نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے یوکے کی اعلیٰ یونیورسٹیوں سے داخلے کے حصول کے لئے ابھی سے کوششیں جاری کردی ہیں وہ مزید پڑھنا چاہتے ہیں انکے والد یورپ سے کچھ عرصہ پہلے برطانیہ آئے تھے تاکہ وہ یہاں بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلواسکیں انہوں نے بیٹے یاور کی تعلیم کے لئے ہر طرح کی سپورٹ کا ارداہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی اور کشمیریوں کو چاہیے کہ اپنی نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں تاکہ وہ برطانیہ میں اپنا نمایاں مقام حاصل کریں یاد رہے کہ یاور چوہدری کا خاندان آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی سے تعلق رکھتا ہے وہ رولی کی معروف شخصیت پہلوان چوہدری کے پوتے ہیں اس موقع پر کونسلر سلیم چوہدری نے یاور چوہدری کی کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.