جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا5 اگست کو بھارتی سفارتخانے لندن کے سامنے مظاہرے کا اعلان

0 131

لندن : جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کی کنوینگ کمیٹی کے زیر نگرانی آج آن لائن ہونے والے اجلاس میں ایجنڈا پر موجود تمام امور پر سیر حاصل بحث ہوئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کی کاروائی تنویر ملک زونل سیکرٹری نے کی اور آغاز صنوور حسین زونل فنانس سیکرٹری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اجلاس میں سفارتی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ظفر خان، سنیر رہنما اعجاز ملک ،سنئیر رہنما لال گلنواز ،مشتاق ملک یو کے زون کے سابق صدر صابر گل، سابق زونل سیکرٹری لیاقت لون، تنویر ملک، صنوور حسین، طارق شریف ،افتخار شریف، راجہ علی اصغر، سردار نسیم اقبال ایڈوکیٹ راجہ اسد کیانی، سردار مشتاق ،سردار حفیظ، جمیل اشرف، ترجمان گلفراز خان کنوینر ،چو ہدری یوسف لندن برانچ کے صدر محمد فیاض ساجد نواز اور رحمت حسین نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے آن لائن ہونے والے اجلاس میں 5 اگست کو بھارتی سفارتخانے لندن کے سامنے مظاہرہ کا اعلان کیا گیا اور تمام مکتب فکر کے لوگوں سے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی گئی۔

5 اگست جب ہندوستان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس ختم کیا تھا اس دن کے موقع کی مناسبت سے 5 اگست کو انڈین ہا ئی کمیشن لندن کے سامنے ہونے والے مظاہرے پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور طے پایا کہ تمام ممبران اس مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شمولیت کی دعوت دیں مختلف تنظیموں اور فورم سے رابطہ کریں اور اس کی تشہیر کریں تاکہ اس دن کی مناسبت سے اس مظاہرے کو مؤثر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کنویننگ کمیٹی اور اور دیگر تمام ممبران جے کے ایل ایف برطانیہ کی تنظیم سازی کو حتمی شکل دیں جس کے بعد کنوینشن ممکنہ تاریخ 31 اکتوبر کو ناٹنگھم میں منعقد ہو گا۔ کنونشن کیلےالیکشن کمیشن کی دو مزید ممبران کا انتخاب ہوا ہے جن میں سلاؤ سے مشتاق ملک اور ناٹنگھم سے سردار مشتاق خان پہلے سے تین ممبران طارق شریف، اعجاز ملک اور حاجی اقبال کے ساتھ مل کر الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دیں گے اور اپنی باہمی مشاورت سے لبریشن فرنٹ کے الیکشن کمیشن کے سابق سربراہ حاجی رؤف کی رحلت کے بعد ان کی جگہ نئے سربراہ کا انتخاب کریں گے۔اجلاس میں لبریشن فرنٹ کے سابق صدر حاجی رؤف کی وفات پر مرحوم کی تنظیمی، تحریکی اور نظریاتی خدمات پر زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25 جولا ئی کو الیکشن با ئیکاٹ کے سلسلہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی جائے گی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن نہیں سلیکشن ہو رہی ہے،الحاق کی شق پر وفاداری کا حلف بنیادی جمہوری اصولوں کے خلاف ہے اسی لیے بائیکاٹ کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.