برطانیہ میں کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب کیلئے ٹیکس اور کھانوں میں رعایت کی پیشکش پرغور

0 98

لندن :حکومت نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب کیلئے ٹیکسی اور کھانوں میں رعایت کی پیشکش پر غور کیا جا رہا ہے، اس اسکیم کے تحت اوبر، بولٹ، ڈیلیورو اورپزا پلگرمز نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کیلئے پیشکش کریں گی، وزارت صحت اس حوالے سے تفصیلات بعد میں شائع کرے گا۔

اعدادوشمار کے مطابق انگلینڈ میں 18 سے 29سال عمر کے 68 فیصد سے زیادہ افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی ہے۔ ڈیٹا کے مطابق برطانیہ کے 72 فیصد سے زیادہ بالغان اب تک ویکسین کے دونوں انجکشن لگوا چکے ہیںجبکہ 88.5 فیصد نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔ اوبر اگست میں اپنے تمام استعمال کرنے والوں کو ریمائنڈر بھیجے گا، جس میں ان سے ویکسین لگوانے کو کہا جائے گا، اس میں ان کو رعایتی شرح پر سفراور اوبر کے کھانے کے پلیٹ فارمز پر رعایتی شرح پر کھانوں کی پیشکش کی جائے گی۔

ٹیکسی کی دوسری ایپ بولٹ بھی اپنے مسافروں کو ویکسی نیشن سینٹر تک مفت سفر کی پیشکش کرے گی جبکہ کھانے سپلائی کرنے والا ادارہ ڈیلیورو ویکسین لگوانے والے نوجوانوں کو وائوچر جاری کرے گا۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دیگر ترغیبات میں ویکسین لگانے کے مراکز پر جانے والوں یا این ایچ ایس کے ذریعے بکنگ کرانے والوں کو دی جانے والی دیگر ترغیبات میں سوشل میڈیا کے مقابلوں میں شرکت کے وائوچرز یا ریسٹورنٹس میں کھانوں پر رعایت شامل ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.