نارتھ لندن میں دو پولیس آفیسرز سمیت تین افراد کو چاقو زنی کے حملے میں زخمی کر دیا گیا

0 105

لندن : نارتھ لندن میں دو پولیس آفیسرز سمیت تین افراد کو چاقو زنی کے حملے میں زخمی کر دیا گیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام انہیں ووڈ گرین کے نول پارک روڈ میں ایک ایڈریس پربلایا گیا، جہاں رہائشیوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات تھے۔ پولیس نے کہا کہ 61سالہ شخص کو چاقو سے حملہ کر کے زخمی کیا گیا جبکہ ایک پولیس افسر کو کٹ مارا گیا اور دوسرے کو ایسالٹ کیا گیا۔ تینوں افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ دہشت گردی سے متعلق نہیں ہے۔ تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں جمعہ کے روز مقامی وقت تقریباً 19:20بی ایس ٹی پر علاقے میں بلایا گیا تھا۔ ایک شخص نے کمیونل ایریا میں پولیس آفیسرز اور ایک اور شخص پر حملہ کر دیا جو ان کے ساتھ تھا۔ ایک پولیس آفیسر کو چاقو سے جو زخم آئےہیں وہ مہلک نہیں ہیں اور ایک شخص کو چاقو زنی سے زخم آئے ہیں۔ پولیس اس کی حالت کی اپ ڈیٹس کی منتظر ہے۔

ایک بیان میں میٹ پولیس نے کہا کہ ایسالٹ کے شبہ میں ایک شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو افراد کو انویسٹی گیشن کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں افراد کسٹڈی میں ہیں۔ کرائم سین بدستور قائم ہے۔ اس واقعے کا محرک جاننے کیلئے انکوائریز جاری ہیں۔ فی الوقت پولیس اسے دہشت گردی سے متعلق واقعہ نہیں سمجھ رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.