لندن : ایم ون پر ایک حادثے میں دو بچوں کی ہلاکت کے بعد ایک عورت کو ڈرنک ڈائیونگ کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ چار سال اور10سال عمر کے دونوں بچے وائٹ واکسہال آسٹرا کے مسافر تھے جو ملٹن کینز کے قریب موٹر وے کے جنکشن 14اور15کے درمیان سکینیا لاری سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں ایک اور بچہ اور آسٹرا کا ڈرائیور زخمی ہوا۔ جن کو ہسپتال لے جایا گیا اور بعد میں انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ تاہم اس حادثے میں ایچ جی وی ڈرائیور زخمی نہیں ہوا۔ یہ حادثہ گزشتہ شب تقریباً 11:10پر پیش آیا تھا۔ ڈربی سے تعلق رکھنے والی 35سالہ خاتون کو ڈرنک ڈرائیونگ پر گرفتار کر لیا گیا، جن خون میں الکحل کی مقررہ حد سے زیادہ مقدار پائی گئی اور ان کے اس حالت میں گاڑی چلانے سے حادثے میں بچوں کی موت واقع ہوئی۔ خاتون بدستور حراست میں ہیں۔
بیسسٹر آکسفورڈ شائر میں سیریس کولیژن انویسٹی گیشن یونٹ کے انویسٹی گیٹنگ آفیسر سارجنٹ ڈومینک مہون نے کہا کہ اس مشکل وفقت میں میری تمام تر ہمدردیاں اور خیالات ان دونوں بچوں کے خاندان کے ساتھ ہیں، جو افسو سناک طور پر اس حادثے میں چل بسے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی عینی شاہد سے اپیل کر رہے ہیں کہ اگر اس حادثے کے بارے میں ان کا کوئی مشائدہ ہو یا ان کے پاس ڈیش کیم فوٹیج ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کرے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کس طرح حادثہ پیش آیا یا حادثے سے قبل گاڑیوں کی کیا صورت حال تھی۔ انہوں نے کہا کہ معلومات رکھنے والے افراد پولیس سے ریفرنس 43210356500 کا حوالہ دے کر 101 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔