وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی کی سردار تنویر الیاس کے گھرآمد،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

0 451

اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی سینئر وزیر ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کے گھر آمد ، ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سینئر وزیرسردار تنویر الیاس خان کے گھرپہنچ گئے ،دونوں حکومتی ذمہ داران کے درمیان ملاقات میں سب کو ساتھ لیکر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا ،دونوں رہنما ئوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کےعوام کی مشکلات کو دور کرنے اور خطے میں تعمیر و ترقی کے لئے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کرتے ہوئے کشمیری عوام کو جلد ریلیف فراہم کریں گے۔اس موقع پر سینئر وزیرسردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر ترقی ہماری اولین ترجیح ہے،کشمیریوں کے مسائل حل کرنے ،بےروزگاری کے خاتمے اور انفراسٹریکچر کی تعمیر کےساتھ ساتھ جنت نظیر وادی میں سیاحت کے فروغ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے ،آزاد کشمیر کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لئے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔سردار تنویر الیاس خان نے سردار عبد القیوم نیازی کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا انتخاب ہیں، انشاء اللہ ہم ملکر آزاد کشمیر کے لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

اس موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق، ممبر قانون ساز اسمبلی ماجد خان ، دیوان چغتائی ، سردار گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین سردار الیاس خان ، رہنما تحریک انصاف سردار بشارت اور دیگر بھی شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.