اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نوجوانوں کے نام خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر آزادی کے دن کی مناسبت سے ایک پیغام شیئر کیا۔
عمران خان نے لکھا کہ یوم آزادی کے موقع پر خصوصاً اپنے نوجوانوں کیلئے میرا پیغام صداقت، عدالت اور شجاعت کا ہے۔انہوں نے کہا کہ صداقت، عدالت اور شجاعت ہی وہ تین خواص ہیں جو عام انسانوں کو عظمت سے ہمکنار کرتے ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں علامہ اقبال کے شعر کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی۔
سبَق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے 75 واں یومِ آزادی منایا جارہا ہے۔