سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا 75 واں یوم آزادی جوش وعقیدت اور احترام سے منایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کےخانقہ محلہ اور دیگرعلاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائےگئے اور آتش بازی بھی کی گئی۔
پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں اوربھارت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔
کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔