لندن:برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اب ایک آزاد شاہی فرد ہیں اور اب وہ شاہی خاندان کے مقروض نہیں رہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، شاہی مبصر مائیکالہ فریل نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری کی سوانح حیات کا شاہی خاندان سے کوئی فرد جائزہ نہیں لے گا کیونکہ ڈیوک آف سسیکس اب ایک آزاد شاہی فردہیں۔امریکی جریدے سے بات کرتے ہوئے شاہی مبصر نے کہا کہ یہ ان کی زندگی ہے ، وہ اب ایک آزادشاہی فرد ہیں ان پر اب شاہی خاندان کا کوئی قرض نہیں ہے اور انہیں پورا حق ہے کہ وہ اپنی پوری سچائی بتائیں۔
شاہی مبصر نے مزید کہا کہ شہزادہ ہیری کو اپنی سوانح حیات شائع کروانے کے لیےشاہی خاندان کے کسی فرد کی منظوری کی ضرورت نہیں ،نہ انہیں اپنے والد شہزادہ چارلس کے پاس جانے کی ضرورت ہے اورنہ ہی کتاب کا جائزہ لینے کے لیے کہنے کی ضرورت ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔شاہی مبصر مائیکالہ فریل کا خیال ہے کہ سوانح حیات کوئی اتنا بڑا اسکینڈل نہیں جیسا کہ میڈیا پر دیکھا یا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے خود میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے اپنی سوانح حیات کو لکھنے کے لیے کام شروع کر دیا ہےاور اسے جلد شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔