’’ارلی ایئرز‘‘ کے قیام سے ہزاروں بچے ہسپتالوں میں داخل ہونے سے بچ گئے

0 106

لندن: ایک رپورٹ کے مطابق ابتدائی برسوں کے مراکز ’’ارلی ایئرز سینٹرز‘‘ کے قیام سے ہزاروں بچے اسپتالوں میں داخل ہونے سے بچ گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارلی ایئرز سینٹرز کی وجہ سے ہر سال 11 سے 15 سال کی عمر کے 13000سے زائد بچے اسپتالوں میں داخل کئے جانے سے بچ جاتے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ فار فسکل اسٹڈیز (آئی ایف ایس) نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ شیور سٹارٹ سنٹرز کے بہت سے مثبت اثرات ہیں، جس کے بنیادی فوائد غریب علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔

شیور سٹارٹ لیبر حکومت نے 1999 میں متعارف کرایا تھا، اس کے تحت ایسے مراکز قائم کئے جاتے ہیں جو بچے اور خاندان کی صحت، والدین، رقم، تربیت اور روزگار کے بارے میں مدد اور مشورے دیتے ہیں، اس سکیم کے تحت پری اسکول کے بچوں کے لئے ابتدائی تعلیم اور ڈے کیئر بھی ہوتی ہے۔ نیوفیلڈ فاؤنڈیشن کی مالی مدد سے کی جانے والی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ سکیم بڑی عمر کے بچوں کے مقابلے میں اسپتال میں داخل ہونے سے تقریباً دگنا بچا لیتی ہے، کیونکہ اس میں ایک سال کی عمر کے بچوں کو داخل کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے شریک مصنفین میں سے ایک نے کہا کہ نتائج، جو خزاں کے اخراجات کے جائزے سے پہلے پیش کئے گئے ہیں، وہ ایک یاد دہانی ہونی چاہئے کہ طویل المیعاد بچت کے کسی پروگرام کے امکانات کے بجائے صرف سامنے والے اخراجات پر غور کرنا چاہئے۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کی زندگی کے ابتدائی برسوں میں شیور سٹارٹ سے اسپتالوں میں داخلے بڑھ جاتے ہیں، کیونکہ خاندانوں کو صحت کی خدمات کے استعمال میں زیادہ مدد ملتی ہے اوربچے متعدی بیماریوں کی ایک وسیع رینج سے دوچار ہوتے ہیں لیکن بعدازاں ایک کمی واقع ہوتی ہے۔ آئی ایف ایس نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ شیور سٹارٹ سےمضبوط مدافعتی نظام، بیماریوں کا بہتر انتظام، گھریلو محفوظ ماحول اور رویئے کے کم مسائل تمام داخلوں میں کمی کے لئےممکنہ طور پر کردار ادا کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.