وٹفورڈ کی نفیس شخصیت سّید سلیم شاہ کے انتقال پر دوست احباب اورکمیونٹی شخصیات کا اظہارافسوس

0 126

لندن: وٹفورڈ کی نفیس شخصیت سّید سلیم شاہ مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں انکا آبائی تعلق ڈبسی نکیال آزاد کشمیر سے تھا جو 1960 کی دہائی میں برطانیہ تشریف لائے تھے اپنے کنبے کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے سب بہن بھائیوں کی پرورش کی چند دن پہلے وہ سانس میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال داخل ہوئے۔

ہسپتال جانے سے پہلے انہوں نے وٹفوڑڈ میں فوتگی کی ایک دعائیہ تقریب میں چار اپنے بہترین عزیز دوستوں کے سامنے نبی آخر الزماں حضوؐر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام صحابہؓ و اجمعین پر اپنے کامل ایمان کا اظہار کیا تھا جس میں سردار شفیق احمد،مولانا خلیل احمد حقانی، سردار نصیر احمد سردار ندیم سرور اور افتخار احمد شامل ہیں سلیم شاہ مرحوم کے ان دوستوں کا کہنا ہے کہ سلیم شاہ کا جنازہ وٹفورڈ کی ساری کمیونٹی کو پڑھنا چاہیے۔

اگر انکے ورثاء اجازت دیں تو نماز جنازہ نارتھ وٹفورڈ کی جامع مسجد میں ادا کی جائے یا پھر دونوں مسجدوں الزہرا اور نارتھ وٹفورڈ کی مسجد میں ادا کی جائے سردار شفیق کا موقف ہے کہ سلیم شاہ کے چاہنے والوں کی اکثریت دونوں مسلکوں میں موجود ہے لہٰذا سب کو نماز جنازہ ادا کرنے دیا جائے دریں اثناء مرحوم کے بھائی سید مقصود شاہ سے بات ہوئی ہے وہ اپنے بھائی کی وفات پر سخت صدمے سے دوچار ہیں انہوں نے سب سے دعا کی اپیل کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.