لندن:برطانیہ اورطالبان نمائندوں کے درمیان افغانستان سے مزید برطانوی شہریوں اور افغانوں کے انخلا سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔
ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کے خصوصی نمائندے سائمن گاس نےدوحا کا دورہ کیا ہے اور وہ سینئر طالبان نمائندوں سے ملاقات کررہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ برطانوی نمائندے کے دورے کا مقصد برطانوی شہریوں اور برطانوی حکومت کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کے محفوظ انخلا سے متعلق بات چیت کرنا ہے۔