موٹاپے کا شکار 10 برطانوی باشندوں میں 4 سے زائد حجم کے باعث ڈپریشن میں مبتلا

0 138

لندن :زائد وزن رکھنے والے ہر 10 برطانوی باشندوں میں 4 سے زائد اپنے حجم کے باعث ڈپریشن کا شکار ہیں جس سے بڑھتے ہوئے ذہنی صحت کے بحران کا اشارہ ملتا ہے۔ یہ بات ایک سروے میں کی گئی ہے، این ایچ ایس پارٹنر اوویوا کی جانب سے 25سے زائد بی ایم آئی کے حامل 2ہزار افراد کے سروے میں 45فیصد نے کہا کہ وہ اپنے وزن کے باعث ڈپریشن محسوس کرتے ہیں جب کہ 25فیصد نے کہا کہ وہ اپنے حجم کے باعث جتنا ممکن ہو گھر میں رہتے ہیں۔

20فیصد نے کہا کہ وہ میل جول کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ ان کے وزن نے اسے کورونا وائرس سے شدید بیمار ہونے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے دوچار کردیا ہے، 46فیصد نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 12ماہ کے دوران ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ سے گریز کیا ہے کیونکہ انہیں وبا کے باعث این ایچ ایس کے دبائو میں آنے کی فکر ہے ۔اوویوا کے یو کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مارک جینکفز نے کہا ہے کہ موٹاپے سے جڑا ڈپریشن ذہنی صحت کا بڑھتا ہوا بحران ہے، انہوں نے کہا لوگوں سے یہ سننا کہ وہ زائد وزن کے مالک ہیں یا موٹاپے کے ساتھ رہ رہے ہیں یا وہ کسرت کرنے کے قابل نہیں، صدمے کا باعث ہے، یہ ذہنی صحت کا بڑھتا ہوا بحران ہے جس سے نمٹنا ضروری ہے۔

یہ اچھی خبر ہے کہ حکومت اسپتال بنانے اور نرسوں کو بھرتی کرنے کیلئے رقم خرچ کر رہی ہے، ہم اس کو وزن سے نمٹنے کی سروسز کے لئے فنڈ دگنا کرنے اور اضافی رقم کو سمارٹ ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کیلئے استعمال کرنے کے ساتھ دیکھنا پسند کریں گے، اوویوا کی طرح ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی جانب سے کوچنگ اور نفسیاتی مدد ایک موبائل فون ایپ کے ذریعے ہوسکے گی، اس سے انتظار کی لسٹ میں کمی آئے گی اور نقل وحرکت میں مسائل کا شکار لوگوں تک علاج کی رسائی ہوگی۔ اس وقت انگلینڈ میں 25؍اعشاریہ 6؍ملین افراد زائد وزن رکھتے ہیں، ڈیجیٹل ہیلتھ کمپنی نے کہا ہے کہ اس گروپ کے 11؍اعشاریہ 4؍ملین افراد یا 25؍فیصد بالغ آبادی موٹاپے کے ساتھ رہ رہی ہے ۔اوویوا حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ وزن سنبھالنے والی سروسز کیلئے آنے والے اخراجاتی ریویو میں 70سے 140؍ملین پونڈ کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.