اسلام آباد:لیکسن گروپ اور ائیر عربیہ نے مشترکہ طور پر پاکستان میں نئی ائیر لائن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین ائیر عربیہ شیخ عبد اللّٰہ بن محمد الثانی نے ملاقات بھی کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر پاکستان میں مختلف ڈومیسٹک روٹس پر پروازیں چلائی جائیں گی، بعد ازاں فلائٹ آپریشن کو بین الاقوامی سطح تک لے جایا جائے گا۔لیکسن گروپ کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کا گروپ ائیر عربیہ کے ساتھ مل کر پاکستان میں ائیرلائن کا آغاز کرنے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی ٹریول اور ٹورازم کی صنعت کو فائدہ ہو گا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔ائیر عربیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبد اللّٰہ بن محمد الثانی کا کہنا ہے کہ نئی ائیرلائن سے لوگوں کو معیاری اور کم قیمت سفری سہولتیں حاصل ہوں گی۔