لندن:برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے کہا ہے کہ برطانیہ ہی نہیں امریکا بھی اب سپر پاور نہیں رہا۔
افغانستان سے انخلا کی صورتحال پربات کرتے ہوئے وزیر دفاع بین والیس نے اعتراف کیا کہ برطانیہ سپرپاور نہیں ہے، جبکہ وہ بھی سپر پاور نہیں ہے جو کسی بات پر قائم رہنے کے لیے تیار نہ ہو۔
برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ جو بات پر قائم نہ رہے وہ سپر پاور نہیں، محض بڑی طاقت ہوتی ہے۔
بین والیس نے کہا کہ افغانستان میں کھیل اس وقت واضح ہوا جب ہرات بغیر مزاحمت کے طالبان کے ہاتھ آیا۔