عمران خان اور انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

0 140

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے امن و استحکام کے لیے افغان مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 40 سال سے جاری تنازع کے خاتمے کے موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

وزیراعظم نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.