واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے نائن الیون حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
جو بائیڈن نے محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیوں کو دستاویزات افشا کرنے کے جائزے کی نگرانی کی ہدایت کردی۔
امریکی صدر نے کہا کہ 2 ہزار 977 بےگناہ افراد امریکی تاریخ کے بدترین دہشتگرد حملے میں مارے گئے، ہمیں ان کے خاندانوں کا دکھ نہیں بھولنا چاہیے۔