لیمن گراس کے استعمال سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

0 613

طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کی جانے والی صحت کے لیے مفید جڑی بوٹی ’لیمن گراس‘ کو دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن سے متعلق جاننا اور لیمن گراس کو اپنی روزمرہ کی روٹین میں شامل کرنا بے حد ضروری ہے۔

لیمن گراس کی افزائش کا مقام برصغیر پاک و ہند ہے، اس جنگلی جڑی بوٹی سے لیموں جیسی خوشبو آتی ہے، لیمن گراس کو عام طور پر کشمیری چائے، قہوے، مرغی، مچھلی اور سبزیوں سے بنے سوپ اور شوربے والے پکوان میں استعمال کیا جاتا ہے، لیمن گراس بے شمار بیماریوں سے نجات کا سبب بنتی ہے اسی لیے اسے دوا کا درجہ بھی حاصل ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق کھانسی اور ناک کی بندش کے علاج میں لیمن گراس کا قہوہ فوری اور دائمی آرام کا سبب بنتا ہے، لیمن گراس میں کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے اسی لیے اسے مختلف کینسر کے علاج میں بھی مفید پایا گیا ہے۔

لیمن گراس کا استعمال کیسے کیا جائے؟

لیمن گراس کا قہوہ اکثر گھروں میں عام ہے جبکہ کچھ افراد لیمن گراس کی افادیت اور اس کی موجودگی دونوں سے ہی لاعلم نظر آ تے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سلم اور اسمارٹ نظر آنے، صاف شفاف جِلد کے حصول کے لیے لیمن گراس کا قہوہ بے حد مفید ہے۔

چربی پگھلانے کے لیے اس کی تاثیر جادوئی ہے، لیمن گراس سے بنے قہوے کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کے نتیجے میں یہ پیٹ، کولہوں اور بازوؤں پر جمی چربی پگھلانے میں مدد دیتا ہے مگر اس کے قہوے کا زیادہ استعمال گردوں کے لیے مضر بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

لیمن گراس سے بنا قہوہ نظام ہاضمہ کی کارکردگی اور میٹا بالزم کے نظام کو بہتر بناتا ہے، علاوہ ازیں یہ قبض کُشا اور گیس سے بھی نجات کا سبب بنتا ہے۔

لیمن گراس کے قہوے کا استعمال موسمی بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے جیسے کہ بخار، کھانسی اور سردی لگنے کی صورت میں لیمن گراس کا قہوہ شہد ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لیمن گراس سے بنے قہوے کے باقاعدگی سے استعمال کے نتیجے میں ذہنی تناؤ، بلڈ پریشر، شوگر لیول اور کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.